بلاول بھٹو زرداری نےریڈیو پاکستان کے برطرف ملازمین کو بحال کرنے کا مطالبہ

بلاول بھٹو زرداری نےریڈیو پاکستان کے برطرف ملازمین کو بحال کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے ریڈیوپاکستان کےملازمین کی برطرفی پراظہارمذمت کرتے ہوئے برطرف ملازمین کو بحال کرنے کا مطالبہ کردیا

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت نے749خاندانوں کےچولہے بجھادیئے ،ایک کروڑ نوکریاں دینے کا نعرہ لگانے والا نالائق اعظم لاکھوں پاکستانیوں کو بیروزگار کر چکا،پی ٹی آئی کی صوبائی حکومتیں بھی وفاقی حکومت سے کم نہیں، آئے روز چھانٹیاں کرتی رہتی ہیں۔
ایسے مشکل حالات میں ملازمین کونوکریوں سےنکالنےوالےآئی ایم ایف کےوفادارہیں،نااہل حکمران عوام کے ذریعہ معاش کیلئےسونامی بن کر آئے ہیں،مثالیں ریاستِ مدینا کی لیکن ان کے کام مسولینی اور ہٹلرسے بھی بدتر ہیں،جب سےسلیکٹڈحکومت آئی ہے عوام اچھی خبرسننےکو ترس گئی۔
وفاقی کابینہ کا اجلاس ہو توشہری سہم جاتےہیں،وزیراعظم نوٹس لے توملک میں خوف کی لہر دوڑجاتی ہے ،زبان زدِ عام ہے، کابینہ کا کام فقط بجلی، گیس، تیل کی قیمتیں بڑھانا اور بیروزگار کرنا ہے،اگرحکومت کوخراب کارکردگی والا ایک ملازم برداشت نہیں،توقوم ایک نالائق وزیر اعظم کو کیوں جھیلے،کورونا وائرس کے باعث عالمی معیشت اور سلیکٹڈ وزیراعظم کی وجہ سے ملکی معیشت کی حالت خراب ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حکومت کے جلد گھر جانے کا دعویٰ کر تے ہوئے کہا کہ نالائق حکمرانوں کےگھرجانےکا وقت قریب ہے،آئندہ حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

پی ڈی ایم کے جلسوں سے عمران خان کی حکومت نہیں جائے گی

پی ڈی ایم کے جلسوں سے عمران خان کی حکومت نہیں جائے گی

اسلام آباد: وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے جلسوں سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے