کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 9 ہزار 642 ہوگئی

کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 9 ہزار 642 ہوگئی

اسلام آباد: تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے736 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 25 ہزار 480 ہوگئی

این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد 9 ہزار 642 ہوگئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 9 ہزار 136 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 10 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 702 ہوگئی۔
سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 42 ہزار 641 ، پنجاب میں ایک لاکھ 2 ہزار 107، خیبرپختونخوا 38 ہزار 810 ، اسلام آباد میں 18 ہزار 438، بلوچستان میں 15 ہزار 738 ، آزاد کشمیر 3 ہزار 639 اورگلگت بلتستان میں 4 ہزار 107 تعداد ہوگئی۔
احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔
سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔
پا نی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے

یہ بھی پڑھیں

پی ڈی ایم کے جلسوں سے عمران خان کی حکومت نہیں جائے گی

پی ڈی ایم کے جلسوں سے عمران خان کی حکومت نہیں جائے گی

اسلام آباد: وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے جلسوں سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے