کیپٹن(ر) صفدر پر جھوٹا کیس بنایا گیا تاہم معاملے کی تحقیقات ہوگی

کیپٹن(ر) صفدر پر جھوٹا کیس بنایا گیا تاہم معاملے کی تحقیقات ہوگی

کراچی: پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی قیادت نے مزار قائد پرحاضری دی اور اس دوران کچھ ایسی چیزیں ہوئیں جو نہیں ہونی چاہیے تھیں

مزار کا تقدس سب کو کرنا ہے تاہم مزار پر نعرے بازی پہلی بار نہیں ہوئی، پی ٹی آئی کی قیادت کئی بار مزار کی بے حرمتی کرچکی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی درخواست لے کر پولیس کے پاس گئے، پی ٹی آئی ارکان صوبائی اسمبلی نے پولیس پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی مگر پولیس دباؤ میں نہ آئی، پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کو سمجھایا گیا کہ یہ قانون کی خلاف ورزی ہوئی ہے لیکن اس کا اختیار پولیس کا نہیں مجسٹریٹ کا ہے۔
پولیس کو ڈرانا دھمکانا منتخب نمائندوں کا کام نہیں ہوتا، ایک وفاقی وزیرالٹی میٹم دے رہا تھا جب کہ پی ٹی آئی نے وقاص نامی شخص سے درخواست دلوائی اور جھوٹا مقدمہ بنایا گیا، کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے معاملے کی تحقیقات ہوگی اور سازش میں شامل لوگوں کو نہیں چھوڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ماہی گیروں کے جال میں مشہور اور نہایت اعلیٰ ذائقے والی کھگا مچھلیاں پکڑی گئیں

ماہی گیروں کے جال میں مشہور اور نہایت اعلیٰ ذائقے والی کھگا مچھلیاں پکڑی گئیں

کراچی: مچھلیوں کا ڈھیر اکٹھا کرتے ماہی گیروں کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے