دنیا بھر میں کرونا وائرس انفکیشن سے اموات کی تعداد 11 لاکھ 23 ہزار سے تجاوز کر گئی

دنیا بھر میں کرونا وائرس انفکیشن سے اموات کی تعداد 11 لاکھ 23 ہزار سے تجاوز کر گئی

شنگھائی: نجی سافٹ ویئر سلوشن کمپنی کی ریفرنس ویب سائٹ ورلڈومیٹر کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں نئے کرونا وائرس کو وِڈ نائنٹین سے ہلاکتیں 11 لاکھ 23 ہزار 180 ہو گئی ہیں

مہلک وائرس اب تک دنیا کے 215 ممالک اور علاقوں میں 4 کروڑ 6 لاکھ 61 ہزار انسانوں کو متاثر کر چکا ہے، دوسری طرف وائرس سے لگنے والی بیماری سے اب تک 3 کروڑ 3 لاکھ 62 ہزار مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
امریکا اور بھارت میں اب بھی کرونا وائرس بے قابو ہے، چین سے نمودار ہونے والے اس وائرس نے سب سے زیادہ تباہی امریکا میں پھیلائی، اب تک وائرس سے امریکا میں 2 لاکھ 25 ہزار افراد جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 84 لاکھ 56 ہزار ہے، جن میں 55 لاکھ 3 ہزار مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
بھارت میں بھی کرونا بدستور بے قابو ہے، ایک دن میں مزید 46 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے، مجموعی متاثرین کی تعداد 75 لاکھ 97 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، جب کہ اموات 1 لاکھ 15 ہزار ہو چکی ہیں۔
برازیل میں کرونا وائرس سے ہلاکتیں بڑھ کر 1 لاکھ 54 ہزار ہو گئی ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 52 لاکھ 51 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ روس میں وائرس سے اموات 24 ہزار 300 سے زائد ہیں جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 14 لاکھ 15 ہزار ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ڈرائیونگ پرمٹ کو لائسنس میں بغیر ڈرائیونگ ٹیسٹ کے تبدیل کردیا جائے گا

ڈرائیونگ پرمٹ کو لائسنس میں بغیر ڈرائیونگ ٹیسٹ کے تبدیل کردیا جائے گا

ریاض: سعودی ٹریفک اتھارٹی نے ڈرائیونگ پرمٹ کو لائسنس میں تبدیل کرنے کے طریقہ کار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے