جن لوگوں نے مادر ملت کو غدار کہا تھا ان کو بھی پیغام دوں کہ مادر ملت زندہ باد

جن لوگوں نے مادر ملت کو غدار کہا تھا ان کو بھی پیغام دوں کہ مادر ملت زندہ باد

لاہور: جس کو آپ نے شہ رگ کشمیر کہا تھا وہ کٹ گئی ہے، غلط پالیسیوں سے وہ عملی طور پر کاٹ دی گئی ہے، انڈیا اس پر مکمل طور پر قبضہ کر چکا ہے

ان کا کہنا تھا کہ مادر ملت سے زیادتی کرنے والا خود ساختہ صدر ایوب خان تھا، اس نے مادر ملت کا الیکشن چوری کیا اور اس چوری کے نتیجے میں ہمیں آدھا ملک گنوانا پڑا۔
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے داماد نے مزید کہا کہ میں نے مادر ملت سے کہا کہ جن لوگوں نے آپ کا الیکشن چوری کیا تھا، انہوں نے 2018 میں ہمارا الیکشن بھی چوری کر لیا ہے، اگر ماں کو استدعا کرنا جرم ہے تو یہ جرم ہم کرتے رہیں گے۔
مجھ پر ریاست سے اوپر ریاست نے پرچہ کٹوایا اور رات کی تاریکی میں شب خون مارا، میں اس بات پر نہیں گھبرایا کہ میرا دروازہ توڑا، وہ دروازہ پولیس نہیں توڑ سکتی تھی، وہ ٹھڈے وہ تھے جو آئین کو ٹھڈے پڑتے آ رہے ہیں، یہ وہ ٹھڈے تھے جو ہماری آزادی سلب کر رہے ہیں۔
کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ میں آج پریشان ہوں کہ ایک صوبے کا آئی جی کہاں رہا، کس کی تحویل میں حبس بے جا میں تھا، یہ ایف آر کروانے والے کون لوگ ہیں، میں ان ایف آر آروں سے ڈرنے والا نہیں ہوں۔
‘مادر ملت کل کہہ رہی تھیں کہ جن کے دادا صدر ایوب نے میرا الیکشن چرایا ہے ان کی اولادوں کو ووٹ نہ دو، میں مادر ملت سے یہ پیغام لے ک آیا ہوں کہ صدر ایوب، مارشل لا ایڈمنسٹریٹر کی اولادوں کو ووٹ نہ دو، یہ مقدس امانت ہے، جب ہم ان کو ووٹ دیتے ہیں تو یہ ثابت کرتے ہیں کہ تمہارے باپ دادا نے مارشل لا ٹھیک لگایا تھا’۔
آج قوم یہ تہیا کر لے کہ جن جن کے آباؤ اجداد نے ملک میں مارشل لا لگوایا، ان کے بچوں کو ٹکٹ نہ دو، ان کو ہم نے ووٹ نہیں دینے۔
ان کا کہنا تھا کہ جس غنڈہ گردی کے ساتھ یہ ایف آئی آر ہوئی اور ایف آئی کرنے والا خود قانون کو مطلوب ہے، خواہ تم ہمارے راستے روکو، ایف آر کرو لیکن تم ووٹ کو عزت دو کی تحریک کو تم نہیں روک سکتے۔

یہ بھی پڑھیں

علامہ سعد رضوی تحریک لبیک پاکستان کے نئے امیر ہوں گے

علامہ سعد رضوی تحریک لبیک پاکستان کے نئے امیر ہوں گے

پنجاب: تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ مولانا خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ ادا کر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے