فضائی آلودگی کو کورونا وائرس کے لیے خطرے کی گھنٹی قرار

فضائی آلودگی کو کورونا وائرس کے لیے خطرے کی گھنٹی قرار

کراچی: ماہرین کا ماننا ہے کہ فضائی آلودگی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو بڑھا سکتی ہے جس سے لوگوں میں کورونا وائرس زیادہ پھیلنے کا خدشہ ہے

ان کا کہنا ہے کہ فضائی آلودگی کی وجہ سے سانس سے متعلق بیماریوں میں اضافہ ہو جاتا ہے کیونکہ فضائی آلودگی ہمارے پھیپھڑں میں سوزش پیدا کردیتی ہے جس سے وائرس پھیلنے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔
بھارت کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمز) کی ڈاکٹر نیرج نشال کا کہنا ہے کہ جس طرح فضائی آلودگی کی وجہ سے ہر سال متعدد وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ ہوجاتا ہے بالکل اسی طرح رواں سال بھی فضائی آلودگی کی وجہ سے کووڈ-19 کے پھیلاؤ میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب بھارت کے سفدر جنگ اسپتال کی ڈاکٹر نیرج گپتا کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی اموات کی شرح ان علاقوں میں زیادہ ہے جہاں انڈسٹریز کی وجہ فضائی آلودگی کا تناسب زیادہ ہے۔
ماہرین نے ایسے لوگوں کو بھی خبردار کیا ہے جنہیں پہلے سے ہی سانس یا پھیپھڑوں کی بیماری ہے کیونکہ انہیں کورونا وائرس کا زیادہ خطرہ ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہر میں منگل کو بارش کی پیش گوئی کی ہے

شہر میں منگل کو بارش کی پیش گوئی کی ہے

کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کی صبح شہر میں ہلکی بارش اور بوندا باندی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے