سابق معاون خصوصی طارق فاطمی کا وزیراعظم کے نام خط، اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو مسترد کردیا

اسلام آباد: وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی طارق فاطمی نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔ تفصیلات کے  مطابق ڈان لیکس معاملے میں عہدے سے ہٹائے جانے والے طارق فاطمی نے وزیراعظم کو خط لکھا ہے کہ کوئی غلط کام نہیں کیا اور  وہ ہر قسم کے تعاون کیلئے تیار ہیں ،5 سال ملک کی خدمت کرنے والے کیلئے یہ الزام تکلیف دہ ہے۔

طارق فاطمی نے مزید لکھا کہ پاکستان کے ساتھ میرا عزم اور سفارتکاری کے ساتھ رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا اور تکلیف محسوس کررہا ہوں جو مجھ پر الزام عائد کیا گیاوہ بالکل بے بنیاد ہے۔ان کا کہنا تھا کہ  اگر ان کے متعلق کوئی غلط فہمی اور  شک و شبہ ہے تو وہ جواب دہی کیلئے تیار ہیں۔یاد رہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کو ڈان لیکس کے معاملے پر عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

حکومت کی جانب سے 7 ارب روپے کے ضمانتی بانڈز جمع کروانے کی شرط مسترد کی

حکومت کی جانب سے 7 ارب روپے کے ضمانتی بانڈز جمع کروانے کی شرط مسترد کی

اسلام آباد: سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے