سابق افغان وزیراعظم گلبدین حکمت یارآج پاکستان پہنچیں گے

سابق افغان وزیراعظم گلبدین حکمت یارآج پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد: حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار آج تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے، دورے کے دوران گلبدین حکمت یار صدر مملکت عارف علوی ، وزیر اعظم عمران خان اور اسپیکر قومی اسمبلی سمیت سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے

ملاقاتوں میں افغان امن عمل پاک افغان تعلقات سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ گلبدین حکمت یار تھنک ٹینک سے خطاب اور میڈیا کے نمائندوں سے تبادلہ خیال بھی کریں گے۔
وزارت خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے بتایا کہ گلبدین حکمت یار کا یہ دورہ افغان امن عمل اور پاک افغانستان باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کیساتھ عوامی رابطوں پر تبادلہ خیال کا موقع فراہم کرے گا۔
افغانستان کیلئے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں لکھا کہ افغانستان کے سابق وزیراعظم گلبدین حکمت یار تین روزہ دورے پر پیر کو پاکستان پہنچیں گے، ان کا یہ دورہ 19 سے 21 اکتوبر تک ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

اسلام آباد: دوران سماعت کراچی سرکلر ریلوے کا معاملہ زیر غور آیا تو چیف جسٹس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے