ملک میں زراعت کی ترقی کے لیے اچھے سائنسدانوں کی کمی ہے

ملک میں زراعت کی ترقی کے لیے اچھے سائنسدانوں کی کمی ہے

اسلام آباد:عالمی یوم خوراک کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فخر امام نے زور دیا کہ ’ہمیں اپنی غلطیوں پر توجہ دینی ہوگی اور اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا ہوگا کیونکہ ہم اپنے لوگوں کو غذائیت فراہم کرنے سے قاصر ہیں

 

فخر امام نے کہا کہ موجودہ حکومت زراعت کے شعبے کی ترقی کے لیے پالیسیوں پر کام کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو غذائی تحفظ یقینی بنانے میں زراعت کی اہمیت کا بخوبی ادراک تھا اور کھاد، بیجوں اور کیڑے مار دواؤں کی مستقل فراہمی کی مناسب قیمتوں پر توجہ دی جارہی ہے تاکہ ایسا ماحول پیدا کیا جاسکے جس سے کسانوں کو اپنی پیداوار پر مناسب فائدہ حاصل ہوسکے۔
پرپاکستان زرعی تحقیقاتی مرکز (پی اے آر سی) کے چیئرمین ڈاکٹر محمد عظیم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہم نے ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے زراعت کے شعبے کی کارکردگی پر سمجھوتہ کیا ہے اور خوراک کا عدم تحفظ ماحولیاتی تبدیلی کے بدترین اثرات میں سے ایک ہے‘۔
پی اے آر سی نے کامیابی کے ساتھ تحقیق کی ہے اور اب وہ ان کھانوں کو فروغ دے رہی ہے جن میں اعلیٰ معیار کی پروٹین موجود ہے اور جو معدنیات اور وٹامنز کا بھرپور ذریعہ ہیں مثلاً مچھلی، سویا بین اور اس کی مصنوعات اور دودھ کی مصنوعات وغیرہ۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف نے وزیر اعظم اور مجھ پر انھیں جانی نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا

خواجہ آصف نے وزیر اعظم اور مجھ پر انھیں جانی نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا

اسلام آباد:عثمان ڈار نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو خط لکھ کر خواجہ آصف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے