صوبہ پنجاب میں کروناوائرس کے مزید 223 نئے کیسز رپورٹ

صوبہ پنجاب میں کروناوائرس کے مزید 223 نئے کیسز رپورٹ

لاہور: پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے مزید7 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 2ہزار277ہوگئی

پنجاب میں کرونا وائرس کے 223 نئے کیسز سامنے آئے، صوبے میں کرونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ ایک ہزار237ہوگئی ہے، اب تک 14لاکھ20ہزار471ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔
پنجاب میں کرونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 96ہزار989ہوچکی ہے۔
نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے ملک میں کرونا کے حوالے سے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں، جس میں بتایا گیا کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا کے 13 مریض جاں بحق ہوئے، جس کے بعد کرونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 6ہزار 614 ہوگئی۔
این سی اوسی کا کہنا تھا کہ ملک میں 24 گھنٹے کے دوران 31 ہزار 862 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے کرونا کے 756 مثبت کیسز سامنے آئے، جس کے بعد ملک میں کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 21 ہزار 218 تک جا پہنچی جبکہ کرونا وائرس کے 9 ہزار209 فعال کیسز ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رائیونڈ اجتماع گاہ میں ایک بار داخل ہونے کے بعد اختتام تک باہرجانے کی اجازت نہیں ہوگی

رائیونڈ اجتماع گاہ میں ایک بار داخل ہونے کے بعد اختتام تک باہرجانے کی اجازت نہیں ہوگی

لاہور: تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ 6 نومبر سے شروع ہوگا جو 8 نومبرتک جاری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے