آصف علی زرداری کے وارنٹس گرفتاری جاری

آصف علی زرداری کے وارنٹس گرفتاری جاری

اسلام آباد: نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس سے منسلک 8 ارب روپے کے مشکوک ٹرانزیکشنز کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کے وارنٹس گرفتاری جاری کردیئے ہیں

نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے ان کے وارنٹ گرفتاری پر دستخط کر دیئے ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ آج آصف زرداری کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت کرے گا، عدالت نے آصف زرداری کو آج تک عبوری ضمانت دے رکھی ہے، عدالت نے آصف زرداری کے وکیل اور نیب سے دلائل طلب کر رکھے ہیں، نیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں تحریری جواب داخل کرادیا ہے ،جس میں کہا گیا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری نیب کو تفتیش کے لیے مطلوب ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

نیب نے جعلی بینک اکاؤنٹس اسکینڈل میں 22 کروڑ 40 لاکھ روپے برآمد کرکے حکومت سندھ کے حوالے

نیب نے جعلی بینک اکاؤنٹس اسکینڈل میں 22 کروڑ 40 لاکھ روپے برآمد کرکے حکومت سندھ کے حوالے

اسلام آباد: جاوید اقبال نے سندھ کے چیف سکریٹری ممتاز علی شاہ کو 22 کروڑ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے