اسلام آباد: اپوزیشن کی تحریک اور ریاست مخالف بیانیے سے نمٹنے کا حکومتی پلان ، وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجمانوں کا اجلاس آج شام ساڑھے چار بجے ہوگا
وزیر اعظم ترجمانوں کو حکومتی پالیسی سے آگاہ کریں گے، اجلاس میں اپوزیشن کی تحریک سے نمٹنے کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔
وزیر اعظم ترجمانوں کو حکومتی بیانیہ سے متعلق گائیڈ لائن دیں گے، اجلاس میں مہنگائی کی موجودہ لہر پر بھی بات کی جائے گی۔
وزیر اعظم عمران خان مہنگائی پر بلائے گئے اعلیٰ سطح اجلاس کے فیصلوں سے شرکا کو آگاہ کریں گے۔