اگرکھوج لگائی جائے توکے الیکٹرک ممبئی سےکنٹرول ہورہاہوگا

اگرکھوج لگائی جائے توکے الیکٹرک ممبئی سےکنٹرول ہورہاہوگا

اسلام آباد: چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ کراچی میں بجلی کا مسئلہ جوں کا توں ہے،وفاقی اور صوبائی حکومت کچھ نہیں کر رہی

جس کی مرضی حکومتی اداروں کا استحصال کرے کوئی روکنے والا نہیں ،حکومت میں صلاحیت ہی نہیں سارا ملک پریشان ہے، اگرکھوج لگائی جائے توکے الیکٹرک ممبئی سے کنٹرول ہورہا ہوگا
چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نےسندھ میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف ازخودنوٹس کی سماعت کی۔
چیف جسٹس نے پیش کی گئی رپورٹس کوغیرتسلی بخش قراردیتے ہوئے کہاکہ ہم نے سب رپورٹس پڑھ لیں،ان رپورٹس میں کچھ بھی نہیں ،کراچی میں بجلی کا مسئلہ جوں کا توں ہے ، وفاقی اورصوبائی حکومت کچھ نہیں کررہی ، فیڈریشن اپنی ذمہ داری پوری نہیں کررہی۔
لوگوں کوہائی جیک کیا ہوا حکومت میں صلاحیت ہی نہیں،جس کی مرضی حکومتی اداروں کا استحصال کرے کوئی روکنے والا نہیں ،سارا ملک پریشان ہے،حکومتی کمزوری کا سب ادارے فائدہ اٹھا رہے ہیں ،دائیں بائیں ہرطرف سے حکومت کا استحصال کیا جارہا ہے۔
جسٹس فیصل عرب نے ریمارکس دیئے کہ کراچی اتناپھیل گیامگربجلی کی پیداوارنہیں بڑھائی گئی۔
چیف جسٹس نے کہاکہ نیپرا اورپاورڈویژن کے تمام ملازمین کو فارغ کر دیتے ہیں، ایسے ملازمین کے ہونے کا کوئی فائدہ ہی نہیں ،کے الیکٹرک شہریوں کو ’’رتی‘‘ کا بھی فائدہ نہیں دے رہی ،حکومتی اداروں میں صلاحیت کاسنجیدہ فقدان ہے،این ٹی ڈی سی اورپی ٹی ڈی سی جیسے ادارے اربوں روپے لےکرزیرہ سروس دے رہے ہیں۔
کے الیکٹرک سے متعلق چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ کے الیکٹرک والے لوگوں کو ہائی جیک کرکے ماسٹربن گئے، آج پھربجلی کی قیمت بڑھا دی گئیں ۔
جسٹس گلزار احمد نے ایم دی کے الیکٹرک سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ توپرانے ایم ڈی ہیں آپ کوتونکال دیا تھا آپ کیسے آگئے ؟جس پر ایم ڈی کے الیکٹرک نے بتایاکہ مجھے ابھی نہیں نکالا گیا۔
کتنے شیئر ہولڈرز ہیں اخباروں میں خبریں لگی ہیں شرما ورما نام کے لوگ کے شیئرہولڈرز ہیں ،یوں لگتا ہے کہ آخر میں اس کمپنی کے تانے بانے ممبئی سے نکلیں گے،عدالتی حکم عدولی پر ایم ڈی کے الیکٹرک کو جیل بھیج دیں، جب کمپنی ممبئی سے کنٹرول ہوگی پھر ایسا تو ہوگا،جس پر وکیل کے الیکٹرک نے ممبئی کے شیئر ہولڈروالی خبروں کی تردید کی ۔

یہ بھی پڑھیں

نیب نے جعلی بینک اکاؤنٹس اسکینڈل میں 22 کروڑ 40 لاکھ روپے برآمد کرکے حکومت سندھ کے حوالے

نیب نے جعلی بینک اکاؤنٹس اسکینڈل میں 22 کروڑ 40 لاکھ روپے برآمد کرکے حکومت سندھ کے حوالے

اسلام آباد: جاوید اقبال نے سندھ کے چیف سکریٹری ممتاز علی شاہ کو 22 کروڑ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے