آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان

آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان

کراچی: کراچی میں ہیٹ ویو کا تیسرا روز ہے ، محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کراچی میں کل سے گرمی کی نئی لہرآنے کا امکان ہے، سمندری ہوائیں بند ہونے سے حبس میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، صبح کے وقت درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب کم ہوگیا اور صبح کے وقت 25 فیصد رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں شمال سےآنے والی خشک ہواؤں کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گا، خلیج بنگال میں ہوا کا کم دباؤ بھارتی ساحلی علاقوں کو عبور کرے گا اور یہ دباؤ کراچی کے موسم پر اثرانداز ہوگا۔
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت اپنے سروں کو ڈھانپ کررکھیں اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں ۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا تیسراکورونا ٹیسٹ منفی آگیا ، وہ 17روز تک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے