بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری

بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری

کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کی گئی نئی ٹریول ایڈوائزی کے تحت بیرون ملک سے آئے مسافروں کو کرونا کے حوالے سے 2کیٹگری اے اور بی میں تقسیم کردیا گیا

کیٹگری اے میں چین، جاپان، نیوزی لینڈ، سعودی عرب اور ترکی سمیت30ممالک شامل ہیں
کیٹگری اے میں مسافروں کو کرونا ٹیسٹ اور پی سی آر سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔
نئی ٹریول ایڈوائزری کے مطابق کیٹگری بی میں شامل ممالک سے آئے مسافروں کو کرونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ کیٹگری بی ممالک سے مسافروں کو سفر سے قبل96گھنٹے میں کروناٹیسٹ کرانا ہوگا۔
سی اے اے کے ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ بین الاقوامی ائیرلائنز، چارٹرڈطیاروں اور دیگر فضائی کمپنیوں پر عمل درآمد یقینی بنانا لازمی ہوگا۔
بیرون ملک سے آئے مسافروں کو ہیلتھ ڈکلیریشن فارم پُر کرنا بھی ضروری ہے۔ سی اے اے کی نئی ایڈوائزری 19اکتوبر سے 31دسمبر2020تک نافذالعمل رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں

سینئر سرکاری عہدیداروں نے 1976 کے ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی

سینئر سرکاری عہدیداروں نے 1976 کے ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی

کراچی: سینئر عہدیداروں نے عام لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے ڈریپ کے کام کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے