اے ٹی ایف کاخصوصی گروپ پاکستان کی کارکردگی پر تجاویز مرتب کرے گا

اے ٹی ایف کاخصوصی گروپ پاکستان کی کارکردگی پر تجاویز مرتب کرے گا

اسلام آباد: ایف اے ٹی ایف انٹرنیشنل کوآپریشن ریویو گروپ کا 2 روزہ اجلاس کل سے ہوگا، جس میں ایف اے ٹی ایف کاخصوصی گروپ پاکستان کی کارکردگی پر تجاویز مرتب کرے گا

گروپ میں چین، امریکا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، نیوزی لینڈ ،بھارت شامل ہیں، خصوصی گروپ کےاجلاس میں پاکستان کی کارکردگی کے پیش نظر رپورٹ تیار ہوگی، رپورٹ21 سے 23 اکتوبر تک ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پیش کی جائے گی۔
پاکستان پر بلیک لسٹ ہونے کے تمام خدشات ختم ہوسکتے ہیں، پاکستان نے آئی سی آرجی کے 150 سوالات کا مفصل جواب دیا، پاکستان نے 27 میں سے 21 اہداف پربڑی پیش رفت کی ہے اور نیکٹا، اسٹیٹ بینک،ایس ای سی پی،ایف ایم یو نے تمام اہداف پورے کئے۔
گزشتہ سال پاکستان نے 27 اہداف میں سے 14 پر بڑی پیش رفت کی تھی۔
یاد رہے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا ورچوئل اجلاس 21 سے 23 اکتوبر تک ہوگا، جس میں پاکستان کوگرے لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ کیاجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

اسلام آباد: حکومت نے مساجد کیلئے ایس اوپیز کا از سرنو جائزہ لینے کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے