اسلام آباد: محمد زبیر نے کہا کہ آئی ایس آئی چیف کا کرپشن پر استعفیٰ مانگنے کا کوئی جواز نہیں، اس کیلئے نیب اور ایس ای سی پی جیسے ادارے موجود ہیں
وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں انصاف لائرز فورم کی تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ نوازشریف کی فوج سے لڑائی آئی ایس آئی کو کنٹرول کرنے کی کوشش میں ہوئی، نوازشریف فوج کو بھی پنجاب پولیس بنانا چاہتے ہیں۔
وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ جنرل ظہیر نے نوازشریف سے اس لیے استعفیٰ مانگا کیوں کہ وہ ان کی چوری جانتے تھے۔
وزیراعظم عمران خان نے محمد زبیر کا نام لئے بغیر کہا کہ ایک وزیر کا بھائی ان کا ترجمان بن گیا اور نوازشریف کو خمینی قرار دیا، کہاں آیت اللہ خمینی کہاں یہ نہاری کھانے والا۔