ترقیاتی منصوبوں کے لیے 269 ارب روپے سے زائد کی رقم جاری کی گئی

ترقیاتی منصوبوں کے لیے 269 ارب روپے سے زائد کی رقم جاری کی گئی

اسلام آباد: اکتوبر کے پہلے ہفتے تک جاری وفاقی ترقیاتی پروگرام کی تفصیلات جاری کردی گئیں، پی ایس ڈی پی کی مد میں 269 ارب روپے سے زائد کے فنڈز جاری کیے گئے

دستاویز کے مطابق وفاقی وزارتوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 180 ارب 87 کروڑ، وزارت آبی وسائل کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 37 ارب 29 کروڑ اور کابینہ ڈویژن کے لیے 28 ارب 22 کروڑ روپے سے زائد کی رقم جاری کی گئی۔
وزارت خزانہ کے لیے 32 ارب 34 کروڑ، نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 53 ارب 7 کروڑ، اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے لیے 14 ارب 3 کروڑ اور این ٹی ڈی سی، اور پیپکو کے لیے 11 ارب 38 کروڑ روپے سے زائد رقم جاری کی گئی۔
وزارت ریلویز کے لیے 11 ارب 75 کروڑ، وزارت صحت کے منصوبوں کے لیے 6 ارب 79 کروڑ، وزارت قومی تحفظ خوراک کے لیے 6 ارب اور تخفیف غربت ڈویژن کے لیے 6 کروڑ 75 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف نے وزیر اعظم اور مجھ پر انھیں جانی نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا

خواجہ آصف نے وزیر اعظم اور مجھ پر انھیں جانی نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا

اسلام آباد:عثمان ڈار نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو خط لکھ کر خواجہ آصف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے