پی ڈی ایم کے اٹھارہ اکتوبر کو شیڈول جلسے میں اپوزیشن کے قائدین شریک ہوں گے

پی ڈی ایم کے اٹھارہ اکتوبر کو شیڈول جلسے میں اپوزیشن کے قائدین شریک ہوں گے

کراچی: جلسے کے لیے پیپلز پارٹی نے موبلائزیشن کمیٹی قائم کر دی، جس میں مرتضیٰ وہاب، عبدالقادر پٹیل اور سعدیہ جاوید کو شامل کیا گیا ہے

جے یو آئی نے جلسے کے لیے مولانا عبدالکریم عابد اور اسلم غوری کو نامزد کیا ہے، جلسے کی انتظامی کمیٹی میں ن لیگ اور اے این پی کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔
باغ جناح میں جلسے کی اجازت قومی ورثہ و ادبی تاریخ ڈویژن نےدینی ہے، اس لیے میزبان پی پی نے این او سی کے لیے مزار قائد منیجمنٹ بورڈ کو درخواست نہیں دی۔
پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ باغ جناح میں جلسے کے لیے درخواست جلد جمع کرا دیں گے۔ دریں اثنا، پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے رہنما آج باغ جناح کا دورہ کریں گے۔ وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ اور وزیر تعلیم و محنت سعید غنی نے گزشتہ روز مزار قائد سے متصل جناح گراؤنڈ کا دورہ بھی کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

انڈس اسپتال میں کورونا وائرس کی ویکسین کا انسانی ٹرائل شروع ہوگیا

انڈس اسپتال میں کورونا وائرس کی ویکسین کا انسانی ٹرائل شروع ہوگیا

کراچی: چین کی دو کمپنیوں نے کورونا ویکسین پر کام کیا، پاکستان میں ویکسین کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے