شمالی کوریا نے ایٹمی دھماکے کی دھمکی دے دی

پیانگ یانگ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کا جواب دیتے ہوئے شمالی کوریا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی قوت میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کرنے کےلیے تجرباتی ایٹمی دھماکوں کی تیاری کررہا ہے۔ ٹرمپ اپنے حالیہ بیانات اور انٹرویوز میں متعدد بار شمالی کوریا کے ساتھ بڑی جنگ کا امکان ظاہر کرچکے ہیں جبکہ جزیرہ نما کوریا کے اطراف سمندر میں اب تک امریکا کی جانب سے بحری بیڑا بھی پہنچایا جاچکا ہے جس میں نیوکلیائی طاقت سے چلنے والا طیارہ بردار بحری جہاز ’’یو ایس ایس کارل ونسن‘‘ تازہ ترین اضافہ ہے۔

ان سب باتوں کے جواب میں شمالی کوریا کی وزارتِ خارجہ نے اعلان کیا ہے  کہ غیرمعمولی حالات کی موجودگی میں شمالی کوریا کسی بھی حد تک جانے سے گریز نہیں کرے گا اور ’’مخالفین پر زیادہ سے زیادہ دباؤ‘‘ برقرار رکھنے کےلیے وہ اپنی ایٹمی طاقت میں بھی اضافہ جاری رکھے گا۔ اس پالیسی کے تحت مزید میزائل تجربات کے علاوہ ایٹمی ہتھیاروں کے تجرباتی دھماکے بھی کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

شامی اور روسی فوجیں باز نہ آئیں تو ادلب میں بڑی کارروائی کریں گے، ترک صدر

شامی اور روسی فوجیں باز نہ آئیں تو ادلب میں بڑی کارروائی کریں گے، ترک صدر

انقرہ:  روس سے مذاکرات کی ناکامی کے بعد ترک صدر طیب اردوان نے ادلب میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے