ٹرینوں کی تعداد آدھی رہ گئی ہے اور ٹرینوں کے آپریشن میں کوئی بہتری نظر نہیں آرہی

ٹرینوں کی تعداد آدھی رہ گئی ہے اور ٹرینوں کے آپریشن میں کوئی بہتری نظر نہیں آرہی

لاہور:حالیہ دو ہفتوں کے دوران لاہور اور دیگر بڑے ریلوے اسٹیشنز سے مسافروں کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے حکام وقتا فوقتا ٹرینوں کی روانگی منسوخ کرنے پر مجبور ہیں

 

پاکستان ریلویز نے گزشتہ تین مہینوں کے دوران اپنی آمدنی کا تقریبا 50 فیصد حصہ کھو دیا ہے کیونکہ کورونا وائرس کا خوف، ٹرینوں کی آمد / روانگی کے شیڈول میں رکاوٹیں اور حادثات وغیرہ کی وجہ سے مسافروں کی تعداد مسلسل کم ہورہی ہے’۔
گزشتہ تین ماہ کے دوران ریلوے نے تقریبا 16 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 8.1 ارب روپے کی کمائی کی جس سے واضح طور پر بڑے پیمانے پر ریونیو میں کمی کا رجحان ظاہر ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ ’25 مارچ سے 19 مئی تک ملک بھر میں کورونا وائرس لاک ڈاؤن کی وجہ سے مسافروں اور مال بردار ٹرین کے آپریشنز معطل ہونے کی وجہ سے کوئی ریونیو حاصل نہیں ہوا تھا اور 20 مئی سے ریلوے نے 15 ٹرینوں کے ساتھ ایک محدود آپریشن کا دوبارہ آغاز کیا تھا جسے بعدازاں بڑھا کر 30 ٹرینیں کردی گئی تھیں۔
لاک ڈاؤن سے قبل پاکستان ریلوے 70 مسافر ٹرینیں چلارہا تھا۔
اس کے علاوہ اس وقت چلنے والی 30 ٹرینوں میں مسافروں کی تعداد بھی کم ہونے کی وجہ سے حکام اس پوزیشن میں نہیں ہیں کہ وہ آپریشن کو مکمل طور پر بحال کرسکیں۔
اگر یہ صورتحال اگلے دو ماہ تک جاری رہی تو پاکستان ریلویز کے لیے ممکن نہیں ہے کہ وہ ماہانہ تنخواہ اور پینشن بھی ادا کرے’۔
پاکستان ریلویز کے چیئرمین ڈاکٹر حبیب الرحمٰن گیلانی کے مطابق بحران کی وجوہات میں کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے مسافر اور مال بردار ٹرینوں کی معطلی، ایک محدود آپریشن کا دوبارہ آغاز اور مسافروں کی تعداد میں کمی شامل ہیں۔
ہمیں رواں مالی سال کے اختتام تک ریونیو اور اخراجات کے درمیان 6 ارب روپے کے خلاف کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے لیکن اسی کے ساتھ ہم امید کرتے ہیں کہ فریٹ سیکٹر کی شراکت سے ہمیں اس خلا کو آہستہ آہستہ کم کرنے میں مدد ملے گی’۔
موجودہ مالی بحران کے پیش نظر پاکستان ریلویز نے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کی ادائیگی میں وفاقی حکومت سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کی گھر کے کھانے کی درخواست پر تحریری حکم جاری کر دیا

حمزہ شہباز کی گھر کے کھانے کی درخواست پر تحریری حکم جاری کر دیا

لاہور: احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے حمزہ شہباز کی درخواست پر 2صفحات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے