کراچی: پاکستان میں استعمال شدہ گاڑیوں کی خرید و فروخت پر ٹیکس کے حوالے سے ایک نیا قانون کئی دنوں سے گردش میں ہے اور کئی لوگ اس بارے میں ابہام کا شکار ہیں
صارفین کی جانب سے ان خبروں پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے کہ شاید ہی اب استعمال شدہ گاڑیوں کی خرید و فروخت پر دونوں فریق کوئی نیا اضافی ٹیکس ادا کریں گے۔
ایف بی آر کے مطابق یہ نیا قانون صرف پرانی گاڑیوں کو ری کنڈیشن حالت میں فروخت کرنے پر عائد ہوگا یعنی اگر گاڑی کی قدر میں اضافہ ہوا ہے، اس کاروبار کی حوصلہ افزائی کے لیے سیلز ٹیکس کی رعایتی شرح متعین کی گئی ہے۔
ادارے کا کہنا ہے کہ اس کے تحت پرانی گاڑیوں کی مکمل قیمتِ خرید کے بجائے صرف منافع پر 17 فیصد سیلز ٹیکس وصول کیا جائے گا۔
ٹیکس کے عائد ہونے سے پہلے جو لوگ لین دین کا ریکارڈ رکھ رہے تھے ان وہ اس کام کو چوری چھپے کرنے پر مجبور ہوجائیں گے اور رقوم کی منتقلی نقد ادائیگی سے کریں گے۔