حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے احتجاجی سیاست میں تیزی لانے کا فیصلہ کرلیا

حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے احتجاجی سیاست میں تیزی لانے کا فیصلہ کرلیا

لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سمیت رہنماؤں پر بغاوت کے مقدمہ کے بعد ن لیگ نے بھی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے احتجاجی سیاست میں تیزی لانے کا فیصلہ کرلیا یے

اس سلسلے میں مسلم لیگ ن کے اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ ممبران کا اجلاس کل لاہور میں طلب کر لیا گیا ہے ، اجلاس مسلم لیگ ن مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوگا۔
اجلاس کی صدارت مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کریں گے اور وہ شرکاء سے ویڈیو لنک خطاب کریں گے، اجلاس سے راجہ ظفر الحق مریم نواز شاہد خاقان عباسی احسن اقبال سمیت اہم رہنما خطاب کریں گے۔
لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ن لیگ کے آئندہ کے لائحہ عمل اور ڈسپلن پر عملدرآمد سمیت اہم امور کو زیر بحث لایا جائے گا اور ڈسپلن کی خلاف ورزی پر فوری کارروائی کے حوالے سے مشاورت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کی گھر کے کھانے کی درخواست پر تحریری حکم جاری کر دیا

حمزہ شہباز کی گھر کے کھانے کی درخواست پر تحریری حکم جاری کر دیا

لاہور: احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے حمزہ شہباز کی درخواست پر 2صفحات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے