اسلام آباد: ریاستی اداروں پرحملے کرنا ن لیگ کاپرانا وتیرہ ہے کہ خرید لو یا دھمکا دو، یہ نیا نہیں ان کا پرانا طریقہ واردات ہے،شریف خاندان نے ریاستی و قومی اداروں کے سربراہان و افسران کو اپنی شرانگیزی کا نشانہ بنایا
تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ جسٹس سجاد علی شاہ کی عدالت پر مسلح یلغار کے شرمناک مناظر آج بھی قوم کو یاد ہیں، چھانگامانگا میں اراکین اسمبلی کا سجایا گیا جمعہ بازار بھی قوم کے سامنے ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمارے ادارے خصوصاً فوج ہمارے دفاع کی ضامن اور ہمارا فخر ہے، ہر آرمی چیف کیخلاف محاذ کھولنا اوراس پر حملے کرنا ان کی روایت رہی ہے، نوازشریف دوبارہ اپنی پرانی روش پر چل نکلے ہیں۔
سینیٹرفیصل جاوید نے کہا کہ پہلی باران کاواسطہ اس مردِ قلندرسے پڑا ہے جسے خریدنے کا تصوربھی ناممکن ہے، خرید نہ سکے تو وزیراعظم عمران خان سے این آراو کی بھیک مانگنے آپہنچے، این آراو نہ ملا تو ریاست کیخلاف بھارت کے ہم آواز بن گئے۔