ملک بھر میں ان ریلیوں کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے

ملک بھر میں ان ریلیوں کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے

اسلام آباد: وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ نواز شریف جو خود ایک مجرم ہیں اور بیماری کا بہانہ بنا کر ملک سے فرار ہیں اب بیرون ملک بیٹھ کر ریاست مخالف پروپیگنڈے کو فروغ دے رہے ہیں

اب جب کہ نواز شریف جانتے ہیں کہ انہیں یا تو لوٹا ہوا مال واپس کرنا پڑے گا یا پھر عدالت کو جوابدہ ہونا پڑے گا تو انہوں نے ریاستی اداروں کے خلاف توہین آمیز ایجنڈا شروع کر دیا ہے‘
وزیر اعظم عمران خان نے دو سال قبل اپنی ابتدائی تقاریر میں اس بات کا اعلان کیا تھا کہ اگر کسی بھی سیاسی جماعت کو ایسا لگتا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے تو وہ اسی وقت اس پر اعتراض اٹھا سکتے ہیں اب دو سال بعد الیکشن کی شفافیت پر سوال کیوں اٹھایا جا رہا ہے؟ ‘
وزیر داخلہ نے کہا کہ ریاست اتنی کمزور نہیں کہ وہ ان لوگوں کے دباؤ کا شکار ہوجائے گی جنہوں نے سالوں سے ملک کو لوٹا اور اب حقیقت کا سامنا کرنے سے خوفزدہ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’دنیا کی کوئی بھی جمہوریت اپنے اداروں کو بدنام نہیں کرتی ہے‘۔
وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کے مطابق ان ریلیوں سے پاکستان کی بہتری اور جمہوری روایات کا کوئی تعلق نہیں ہے، یہ ریاست مخالف ایجنڈا صرف ملک میں انتشار پھیلانے کے لیے کیا جارہا ہے جس سے بیرونی اور ملک دشمن عناصر کو ملک کو نقصان پہنچانے کا موقع مل جائے گاـ
حزب اختلاف جمہوریت کے ’بہانے‘ کے تحت ریلیاں نکال رہی ہے لیکن کسی بھی طرح یہ ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’میرے خیال میں اپوزیشن کو یہ جلسے کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے‘۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف نے وزیر اعظم اور مجھ پر انھیں جانی نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا

خواجہ آصف نے وزیر اعظم اور مجھ پر انھیں جانی نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا

اسلام آباد:عثمان ڈار نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو خط لکھ کر خواجہ آصف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے