ٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے ریگولیٹری پالیسیوں میں ترامیم

ٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے ریگولیٹری پالیسیوں میں ترامیم

اسلام آباد: چیئرمین سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) عامر خان نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایکسچینج ٹریڈ فنڈ سے متعلق تقریب میں شرکت کی

اپنے خطاب میں چیئرمین کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی تمام شرائط پر عملدر آمد کر لیا ہے، منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے والے پیسوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔
ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے استعمال کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، مالیاتی شمولیت میں اضافے کے لیے فن ٹیک کو فروغ دے رہے ہیں، ٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے ریگولیٹری پالیسیوں میں ترامیم کی جارہی ہیں۔
چیئرمین ایس ای سی پی کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کو فروغ اور عوام کو آسان مواقع میسر آئیں گے، ایس ای سی پی نے وبا کے دوران ٹیکنالوجی کے استعمال کے اقدامات کیے۔
ٹیکنالوجی کے استعمال سے مالیاتی شمولیت کو ملک کے ہر حصے میں پہنچایا جا سکتا ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی رسائی ممکن بنانے کے لیے اسٹیٹ بینک سے بات کر رہے ہیں تاکہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے ای ٹی ایف تک رسائی ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

اسلام آباد: حکومت نے مساجد کیلئے ایس اوپیز کا از سرنو جائزہ لینے کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے