وفاقی سرکاری اسپتالوں کے ڈاکٹرز کے نان پریکٹسنگ الاؤنس میں اضافے کا اعلان کردیا

وفاقی سرکاری اسپتالوں کے ڈاکٹرز کے نان پریکٹسنگ الاؤنس میں اضافے کا اعلان کردیا

اسلام آباد: وفاقی سرکاری اسپتالوں کےڈاکٹرزکیلئے بڑی خوشخبری آگئی ، حکومت نے وفاقی سرکاری اسپتالوں کےڈاکٹرز کے نان پریکٹسنگ الاؤنس میں اضافے کا اعلان کردیا جبکہ ڈاکٹروں کو اسپیشل ہیلتھ کیئرالاؤنس بھی ملے گا

وزیراعظم کی منظوری سے وزارت خزانہ نے باضابطہ سرکلر جاری کر دیا ہے، پمز،پولی کلینک،نرم،فیڈرل جنرل اسپتال کےڈاکٹرزکےالاؤنسزمیں اضافہ ہو گا، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹروں کو 2018 کی بنیادی تنخواہ کے برابر الاؤنس دیے جائیں گے۔
وزیراعظم نےگزشتہ برس ڈاکٹرز کے الاؤنسز میں اضافے کی منظوری دی تھی۔
مئی میں حکومت نے جانب سے کورونا مریضوں کےعلاج کرنیوالے ہیلتھ پروفیشنلز کیلئے اسپیشل الاؤنس دینے کا اعلان کیا تھا ، مراسلے میں کہا گیا تھا کہ کورونامریضوں کا براہ راست علاج کرنیوالے کیلئے ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ کا فیصلہ کیا ہے، یکم اپریل سے کام کرنیوالے ہیلتھ پروفیشنل کواسپیشل الاؤنس دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

نیب نے جعلی بینک اکاؤنٹس اسکینڈل میں 22 کروڑ 40 لاکھ روپے برآمد کرکے حکومت سندھ کے حوالے

نیب نے جعلی بینک اکاؤنٹس اسکینڈل میں 22 کروڑ 40 لاکھ روپے برآمد کرکے حکومت سندھ کے حوالے

اسلام آباد: جاوید اقبال نے سندھ کے چیف سکریٹری ممتاز علی شاہ کو 22 کروڑ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے