بوڑھے مرد مجھے یہ ایک کام کرنے کے ہزاروں روپے دیتے ہیں

لندن: طالب علمی کے زمانے میں اخراجات پورے کرنے کیلئے کوئی اسٹوڈنٹ والدین کا سہارا لیتا ہے تو کوئی قرض اٹھاتا ہے، مگر نو عمر برطانوی طالبہ روز کرافرڈ نے اس مسئلے کا ایسا بے حیا حل نکالا ہے کہ سن کر ہر کوئی دنگ رہ گیا ہے۔ دی مرر کی رپورٹ کے مطابق 19 سالہ روز اپنے اخراجات پورے کرنے کیلئے دولت مند معمر مردوں کے ساتھ وقت گزارتی ہیں اور ان کی تفریح طبع کے بدلے بھاری رقم وصول کرتی ہیں۔ روز کا کہنا ہے کہ وہ اس کام سے ہر ماہ تقریباً ایک لاکھ روپیہ کمالیتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ کام ایک ویب سائٹ what’s your price کے ذریعے شروع کیا، جس کی رکن بنتے ہی انہیں دولت مند مردوں کی جانب سے ملاقات کی پیشکش موصول ہونے لگیں۔ یہ مرد صرف اسے رقم ہی نہیں دیتے بلکہ قیمتی تحائف بھی دیتے ہیں۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ عام طور پر ان مردوں کے ساتھ کھانے پر ملاقات کرتی ہے اور کچھ اچھا وقت گزارتی ہے۔ اس کا اصرار ہے کہ کبھی بھی اسے جسمانی تعلق پر مجبور نہیں کیا گیا، یہ اس کی اپنی مرضی ہوتی ہے کہ وہ کیا کرے گی اور کیا نہیں۔ طالبہ نے اس طریقے سے رقم کماتے ہوئے ایک کار بھی خرید لی ہے جبکہ اپنی تعلیم کے اخراجات ادا کرنے کے علاوہ کچھ بچت بھی کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

برطانوی شاہی خاندان کی تین خواتین امید سے

برطانوی شاہی خاندان کی تین خواتین امید سے

برطانوی شاہی خاندان کی دونوں شہزادوں کہ اہلیہ امید سے ہیں اور جلد شاہی خاندان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے