نواز شریف کو ایم کیو ایم کے قائد سے ملایا نہیں جاسکتا

نواز شریف کو ایم کیو ایم کے قائد سے ملایا نہیں جاسکتا

لاہور:عمران حان کی حکومت نے کوئی کام نہیں کیا، پی ٹی آٸی حکومت نے کسی کام پرتوجہ نہیں دی، صرف کرپشن کرپشن کا شور مچانا ہے تو پھر اس طرح ہی کر لیتے ہیں

سعد رفیق کا کہنا تھا کہ حکومت بہت بڑی چیز ہے اسے کام بھی بڑے کرنے ہوتے ہیں، عمران خان کو اب بھی سمجھ نہیں آئی کہ حکومت کیسے کرنی ہے تو کب آنی ہے، ان کی توجہ سیاسی مخالفین کو گالیاں دینے اور انھیں میں جیل میں ڈالنے پر ہے، بے روزگاری کی وجہ سے اسٹریٹ کراٸمز میں اضافہ ہوا ہے۔
سعد رفیق نے کہا کہ میاں نواز شریف کو ایم کیو ایم کے قائد سے ملایا نہیں جاسکتا، وہ پاکستان کے تین مرتبہ وزیراعظم رہے ہیں، سیاسی لیڈر سے متعلق ریمارکس سوچ سمجھ کر دینے چاہئیں، عمران خان کا کل کا بیان دیکھا، جو قانون توڑے گا جیل میں ڈالا دوں گا، ان کو کتنا شوق ہے لوگوں کو جیلوں میں ڈالنے کا، ایسا نظام بہتر نہیں ہوگا، بہت سے صحافی اور سیاست دان اس وقت جیلوں میں ہیں۔
رہنما (ن) لیگ نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال سے خوش نہیں ہوں، حکمران طبقے کا کام ہے کہ تحمل اور برداشت سے کام لے، ملک میں آئین کی حکمرانی کو بحال کیا جائے، عمران خان کو 7 سال کے پی اور دو سال وفاق میں ہوگئے ہیں، عمران خان کو اگر ابھی تک سمجھ نہیں آئی کہ حکومت کیسے کرنی ہے تو پھر کب آنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رائیونڈ اجتماع گاہ میں ایک بار داخل ہونے کے بعد اختتام تک باہرجانے کی اجازت نہیں ہوگی

رائیونڈ اجتماع گاہ میں ایک بار داخل ہونے کے بعد اختتام تک باہرجانے کی اجازت نہیں ہوگی

لاہور: تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ 6 نومبر سے شروع ہوگا جو 8 نومبرتک جاری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے