اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے اس حوالے سے پی ایم ڈیلیوری یونٹ کو اہم ٹاسک سونپ دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ 2ماہ میں یہ مکمل کیا جائے جس کے بعد نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے
نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن کے لیے الگ نظام تشکیل دیا جائے گا، اس نظام کے تحت کسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال میں پورے ملک کے لیے ایک ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر ہو گا اوراس صورت میں عوام کو ایک مخصوص نمبر میسرہو گا۔
تمام ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبرز کو نئے نظام سے منسلک کیا جائے گا اورنیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر ٹول فری ہو گا۔
نیشنل ہیلپ لائن نمبر سے کسی بھی ناگہانی صورت میں شہری کی فوری مدد ممکن ہو گی جبکہ نئے سسٹم میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا، ملک کی تمام موبائل کمپنیوں سے معاونت حاصل کی جائے گی۔
نظام کو موثر اور مستحکم بنانے کے لیے قانون سازی کی جائے گی جس کے لیے تمام صوبوں سے بھی مشاورت ہو گی۔
9 سمتبر کو منگل اور بدھ کی درمیانی شب لاہور کے مضافات میں ملزمان فرانسیسی شہریت رکھنے والی خاتون کو ریپ کا نشانہ بنانے کے بعد ان کا اے ٹی ایم کارڈ لے گئے تھے۔