حکومت نے یکم اکتوبر سے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ

حکومت نے یکم اکتوبر سے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان کردیا اور یکم اکتوبر سے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ہائی اسپیڈڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 40 پیسے کمی کردی

وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ حکومت کی جانب سے آئندہ پندرہ دن کے لئے پیٹرول کی قیمتیں برقرار رکھنے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اکتوبر کے ابتدائی پندرہ دنوں کے لئے پیٹرول کی قیمت ایک سو تین روپے ستانوے پیسے پر برقرار رہے گی جبکہ فی لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت دو روپے چالیس پیسے کی کمی کی گئی، فیصلے کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگا ۔
پٹرولیم قیمتوں سےمتعلق سمری میں اوگرا نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپےتک کمی کی تجویز دی تھی ، اوگرا نے سفارش کی تھی کہ پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں3 سے 4 فیصد کمی کی جائے، پٹرولیم لیوی کی شرح بڑھاکرقیمتیں برقراربھی رکھی جاسکتی ہیں۔
وزیراعظم نے ماہ ستمبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اوگرا کی سفارش مسترد کر دی تھی۔
پٹرول کی قیمت 103.97 روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل 106.46 روپے، مٹی کا تیل 65.29 روپے، جب کہ لائٹ ڈیزل 62.86 روپے فی لیٹر برقرار رکھی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

پارلیمنٹ حملہ کیس سےمتعلق درخواست کا فیصلہ 29 اکتوبر کو سنانے کا امکان

پارلیمنٹ حملہ کیس سےمتعلق درخواست کا فیصلہ 29 اکتوبر کو سنانے کا امکان

اسلام آباد: اے ٹی سی جج رانا جواد عباس حسن نے درخواست کی سماعت کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے