چہلم امام حسین ؓ کے موقع پر صوبے بھر میں ڈبل سواری پر پابندی کا اعلان

چہلم امام حسین ؓ کے موقع پر صوبے بھر میں ڈبل سواری پر پابندی کا اعلان

کراچی: رواں برس 8 اکتوبر کو چہلم امام حسین کے سلسلے میں ماتمی جلوس نکالے جائیں گے اور مجالس کا اہتمام کیا جائے گا

اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈبل سواری کے علاوہ اسلحہ، آتشیں اسلحہ، لاٹھیاں، کلہاڑی اور دھمکا خیز مواد ساتھ لے کر چلنے اور اس کی نمائش پر پابندی ہوگی۔
سیاسی، مذہبی نعرے لگانے اور اس قسم کے پوسٹرز کی نمائش، فرقہ وارانہ منافرت کو ہوا دینے والی آڈیو یا ویڈیو کا رکھنا یا انہیں چلانا ممنوع ہوگا۔
نوٹیفکیشن میں چہلم کے جلوس، مجالس اور تعزیے کے علاوہ 5 افراد یا اس سے زائد کے ایک ساتھ اکٹھے ہونے پر پابندی لگائی گئی ہے۔
قبل ازیں 9 اور 10 محرم کے پیش نظر حکومت سندھ نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے اور امن وامان کی صورت کو برقرار رکھنے کے لیے ڈبل سواری پر پابندی عائد کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا تیسراکورونا ٹیسٹ منفی آگیا ، وہ 17روز تک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے