کم قیمت کرونا ٹیسٹنگ کٹس ترقی پذیر ممالک کو فراہم کرنے کا اعلان کردیا

کم قیمت کرونا ٹیسٹنگ کٹس ترقی پذیر ممالک کو فراہم کرنے کا اعلان کردیا

جنیوا: ڈبلیو ایچ او کی جانب سے سستی اور فوری نتائج دینے والی کرونا ٹیسٹنگ کٹس ان ممالک کو فراہم کی جائیں گی جو غریب اور متوسط ہیں، صرف 5 ڈالر (829 روپے) کا یہ اینٹی جین ٹیسٹ وائرس کے جینیاتی مواد کی بجائے اس کے باہری عناصر کو پکڑ کر کرونا کی تشخیص کرے گا

عالمی ادارہ صحت 12 کروڑ ٹیسٹ کٹس مختلف ممالک کو فراہم کرے گا، ٹیسٹنگ کٹس جنوبی کوریا کے ایس ڈی بائیو سنسر اور امریکا کی کمپنی ایبٹ نے تیار کی ہیں۔
ترقی پذیر ممالک کو عالمی ادارہ صحت کے گلوبل فنڈ سے 5 کروڑ ڈالرز بھی دیے جائیں گے تاکہ مذکورہ ممالک ان ٹیسٹوں کو خرید سکیں جن کے اولین آرڈر رواں ہفتے دیے جانے کا امکان ہے۔
دنیا بھر میں اس وقت کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے ‘پولیمر چین ری ایکشن’ یا ‘پی سی آر’ نامی ٹیسٹنگ کٹس استعمال ہورہی ہیں، جس میں وائرل جینیاتی مواد کو خصوصی لیبارٹری آلات میں دیکھا جاتا ہے، ان کٹس کی تیاری میں بھاری رقم خرچ ہوتی ہے اور کئی ممالک اس سے محروم بھی ہیں۔
تاہم عالمی ادارہ غریب ممالک کو جنوبی کوریائی ٹیسٹ فراہم کرے گا جو سستے ہوں گے، صرف 5 ڈالر کا یہ اینٹی جین ٹیسٹ وائرس کے جینیاتی مواد کی بجائے اس کے باہری عناصر کو پکڑ کر کرونا کی تشخیص کرے گا۔
ڈبلیو ایچ او 5 دیگر اینٹی جین ٹیسٹوں پر بھی نظرثانی کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے گئے وقت پر دو بار نہ جانے پر تیسری بار بکنگ دو ہفتے تک نہیں ملے گی

کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے گئے وقت پر دو بار نہ جانے پر تیسری بار بکنگ دو ہفتے تک نہیں ملے گی

ریاض: سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے