اپوزیشن سے کوئی خوف نہیں، قوم کی طاقت حکومت کے ساتھ ہے

اپوزیشن سے کوئی خوف نہیں، قوم کی طاقت حکومت کے ساتھ ہے

لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ایم این اے عاصم نذیر اور ایم پی اے سعید احمد سعدی نے ملاقات کی، اس موقع پر ترقی منصوبوں سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن احتجاجی مارچ کی باتیں کرکے سیاسی طور پر زندہ رہنا چاہتی ہے، الیکشن ضرور ہوں گے مگر 2023سے پہلے کسی صورت نہیں، کرپشن کا خاتمہ اور بلاتفریق شفاف احتساب ملک وقوم کیلئے لازم ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام حکومت مخالف کسی مہم کا حصہ نہیں بنیں گے، پاکستان کو آگے بڑ ھنے سے اب کوئی نہیں روک سکتا۔
وزیراعظم نےانتہائی مشکل معاشی حالات میں ملک سنبھالا، حکومتی پالیسیوں کامحور غریب طبقے کی فلاح و بہبود ہے، ہم اداروں میں اصلاحات لارہے ہیں، میرٹ پر کام کررہے ہیں۔
حالیہ دنوں اپنے ایک بیان میں چوہدری محمد سرور نے کہا تھا کہ ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹوں کا اپوزیشن کا منصوبہ ناکام ہوگا، قومی اداروں کو تنقید کا شانہ بنانے والوں کو قوم معاف نہیں کرے گی،

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کی گھر کے کھانے کی درخواست پر تحریری حکم جاری کر دیا

حمزہ شہباز کی گھر کے کھانے کی درخواست پر تحریری حکم جاری کر دیا

لاہور: احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے حمزہ شہباز کی درخواست پر 2صفحات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے