اپوزیشن کی کوشش ہے ملک میں ہنگامہ آرائی کی جائے

اپوزیشن کی کوشش ہے ملک میں ہنگامہ آرائی کی جائے

اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی کوشش ہے ملک میں ہنگامہ آرائی کی جائے، اپوزیشن عوام کو بے وقوف بنا رہی ہے

اپوزیشن چاہتی ہے عمران خان سینیٹ میں ناکام ہوں، سینیٹ میں عمران خان کو اکثریت مل گئی تو ان کی سیاست ٹھس ہوجائے گی تاہم عمران خان چٹان کی طرح ڈٹے ہوئے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ میرے سوالوں کے جواب اب تک نہیں دیے گئے، نوازشریف بتائیں بے نظیر کی کردار کشی کس نے کروائی اور اسامہ بن لادن سے کتنے پیسے لئے جب کہ ڈان لیکس کے پیچھے نوازشریف کا ہاتھ تھا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف ہندوستان کا بیانیہ پیش کررہے ہیں جب کہ انہوں نے فیصلہ کرلیا ہے انہوں نے باقی زندگی لندن میں رہناہے ۔
فوج اور حکومت ایک پیچ پر ہیں جب کہ ملک کو لوٹنے والے 31 دسمبر تک جیل کی رونقیں بڑھائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول پتہ نہیں مجھ سے کیوں ڈر رہے ہیں جب کہ بلاول بھٹو پاکستان کی سیاست میں مثبت کردار ادا کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

اسلام آباد: حکومت نے مساجد کیلئے ایس اوپیز کا از سرنو جائزہ لینے کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے