لی مارکیٹ میں عوام کیلئے سہولیات سے لیس نئے بیت الخلا قائم

لی مارکیٹ میں عوام کیلئے سہولیات سے لیس نئے بیت الخلا قائم

کراچی: بیت الخلا دو خواتین کے لیے اور دو مردوں کے لیے پاکستان کے پہلے نجی انتظام کردہ عوامی منصوبے ‘سیف باتھ’ کا ایک حصہ ہیں جسے اتوار کے روز حکومت سندھ کے اشتراک سے سلمان صوفی فاؤنڈیشن نے شروع کیا

یہ منصوبے سلمان صوفی کے ذہن کی اختراع ہے جو پورے ملک میں صحت اور صفائی ستھرائی کی مہم کو شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
سیف باتھ پیدل چلنے والوں خصوصاً خواتین، تمام صنفوں اور مختلف صلاحیتوں کے حامل لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
سلمان صوفی نے بتایا کہ بیت الخلا کے کنٹینرز کی صفائی ستھرائی کو روزانہ کی بنیاد پر فاؤنڈیشن کے رابطہ کار افسران اور ایک کچرا مینجمنٹ اینڈ سینیٹشن فراہم کرنے والی ایجنسی کے ذریعے برقررا رکھا جائے گا اور لی مارکیٹ کے علاقے میں بورنگ کا پانی بھی دستیاب ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے لیے فاؤنڈیشن کئی کارپوریٹ کمپنیوں کے ساتھ شراکت میں تھی جن میں ریکٹ بینکیسر شامل ہیں، جس نے لی مارکیٹ اور جھیل پارک پہلے دو بیت الخلا عطیہ کیے تھے اور اس کے علاوہ صوفی گروپ بھی شامل ہے جو ملک کے نیم شہری اور دیہی علاقوں میں پبلک ٹوائلٹس کی تنصیب کے ذمے دار ہیں۔
اس ااقدام کے دوسرے مرحلے کا نفاذ پنجاب میں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ عوامی بیت الخلا کی کمی سے خواتین خاص طور پر متاثر ہوئی ہیں، مردوں کے لیے مساجد میں بیت الخلا اور دھونے کی سہولیات بھی موجود ہیں لیکن خواتین کے پاس یہ نہیں ہے۔
بیت الخلا کی صفائی کی نگرانی پر مامور کارکن جنید جمیل نے بتایا کہ اس کے پاس ایک ایسا بیت الخلا ہوگا جو ایک بار استعمال کیے جانے کے بعد دوسری مرتبہ استعمال سے قبل صاف کیا جائے گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس سہولت کے استعمال کے لیے 20 روپے وصول کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

سینئر سرکاری عہدیداروں نے 1976 کے ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی

سینئر سرکاری عہدیداروں نے 1976 کے ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی

کراچی: سینئر عہدیداروں نے عام لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے ڈریپ کے کام کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے