پنجاب میں عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے اہم قدم

پنجاب میں عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے اہم قدم

لاہور:عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے اہم قدم کے طور پر آب پاک اتھارٹی کے چیئرمین کے عہدے پر ڈاکٹر شکیل خان کی تقرری کے لیے سی ای او آب پاک اتھارٹی زاہد عزیز کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

لاہور گورننگ باڈی ممبران نے ڈاکٹر شکیل کو متفقہ طور پر نامزد کیا ہے، ڈاکٹر شکیل خان 18 سے زائد ممالک میں پانی کے پروجیکٹس پر کام کر چکے ہیں، وہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی)، ایشین انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (اے آئی آئی بی) کے ساتھ 24 سال سے زائد عرصے تک منسلک رہے
ڈاکٹر شکیل خان نے چیئرمین کے عہدے پر تقرری کے بعد کہا کہ لوگوں تک صاف پانی کی فراہمی بنیادی ضرورت ہے، قوم کا ایک ایک پیسہ ہمارے لیے امانت ہے، میری پہلی ترجیح پنجاب کے علاقوں میں صاف پانی کی جلد فراہمی ہے۔
گزشتہ برس اپریل میں وزیر اعظم کی ہدایت پر پنجاب آب پاک اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا تھا، جس کے پیٹرن ان چیف گورنر پنجاب چوہدر سرور تھے، اتھارٹی کا بل پنجاب اسمبلی سے منظور کیا گیا تھا۔
پنجاب کے 110 ملین سے زائد عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے فلٹریشن پلانٹس لگائے جانے سمیت تمام اقدامات کیے جائیں گے، یہ اتھارٹی جیلوں‘ اسپتالوں اور یونی ورسٹیز میں بھی فلٹریشن پلانٹس لگائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

صوبہ پنجاب میں کروناوائرس کے مزید 223 نئے کیسز رپورٹ

صوبہ پنجاب میں کروناوائرس کے مزید 223 نئے کیسز رپورٹ

لاہور: پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے