ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد: عبدالرزاق داؤد، افغانستان کے لیے پاکستان کے خصوصی نمائندہ محمد صادق، افغانستان میں پاکستان کے سفیر منصور احمد خان اور وزرات خارجہ کی افغانستان ڈویژن کے ڈائریکٹر جنرل آصف میمن نے عبداللہ عبداللہ اور ان کے وفد کا استقبال کیا

عبداللہ عبداللہ کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح وفد بھی ہے جس میں قومی مفاہمت کے لیے اعلیٰ کونسل کے اہم اراکین بھی شامل ہیں۔
قومی مفاہمت کے لیے اعلیٰ کونسل کے چیئرمین کے طور پر ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔
30 ستمبر تک جاری رہنے والے اس 3 روزہ دورے میں عبداللہ عبداللہ، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کریں گے۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور دیگر اعلیٰ شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے۔
مزید یہ کہ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد میں بھی خطاب کریں گے۔
خیال رہے کہ اس دورے سے افغان امن عمل کا جائزہ لینے کے لیے وسیع امور پر تبادلہ خیال کا موقع میسرآئے گا جبکہ پاکستان اور افغانستان میں دوطرفہ تعلقات کے علاوہ عوامی سطح پر روابط کو تقویت ملے گی۔
افغانستان کے فریقین کے درمیان بین الافغان مذاکرات کے آغاز اور ملک میں دیرپا امن و استحکام کے لیے افغان امن عمل کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتا اور اس حوالے سے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی پیشکش کرتا آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف نے وزیر اعظم اور مجھ پر انھیں جانی نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا

خواجہ آصف نے وزیر اعظم اور مجھ پر انھیں جانی نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا

اسلام آباد:عثمان ڈار نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو خط لکھ کر خواجہ آصف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے