کراچی: ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ویسٹ عاصم خان قائمخانی کا کہنا ہے کہ اقدام صفائی اور امن و امان کے تناظر میں کیا جا رہا ہے
عاصم خان قائمخانی کا کہنا تھا کہ کسی بھی مذہبی یا سیاسی جماعت کو سرگرمی کے دوران 2 دن تک جھنڈے لگانے کی اجازت ہوگی جب کہ وال چاکنگ کی گئی تو وہ بھی مٹاناپڑےگی۔
اس سلسلے میں تمام ایس ایچ اوز کو ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں تاکہ روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کی جاسکے جب کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔