نرسوں کے سروس سٹرکچرکو اپ گریڈ کرنے کی اصولی منظوری

نرسوں کے سروس سٹرکچرکو اپ گریڈ کرنے کی اصولی منظوری

لاہور: اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نرسنگ کیڈر کی بہتری کیلئے متعدد اقدامات کی اصولی منظوری دے دی

وزیراعلیٰ پنجاب نے نرسوں کے سروس اسٹرکچرکو اپ گریڈ کرنے کی منظوری دیتے ہوئے نرسوں کی ترقیوں کے امور کو اسٹریم لائن کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
نرسنگ کے شعبے میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کیلئے اسکالر شپ دینے کی بھی منظوری دی۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ نرسنگ اسکولوں کو نرسنگ کالجوں میں اپ گریڈ کیا جائے گا،نرسوں کو اسکالر شپ پر بیرون ملک بھی بھجوائیں گے، پنجاب حکومت نے شعبہ صحت میں انقلابی اصلاحات کی ہیں،نرسنگ کے شعبہ کی بہتری کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے پاکستان کڈنی اینڈ لیورٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کیلئے بزنس پلان جلد تیار کرنے کی ہدایت کی۔
عثمان بزدار نے کہا کہ ادارے کو متحرک اندازمیں چلانے کیلئے تمام آپشن سامنے رکھ کر فیصلے کیے جائیں ،پنجاب ہیلتھ انیشٹیومینجمنٹ کمپنی کے بورڈ بھی کو جلد مکمل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

جن لوگوں نے مادر ملت کو غدار کہا تھا ان کو بھی پیغام دوں کہ مادر ملت زندہ باد

جن لوگوں نے مادر ملت کو غدار کہا تھا ان کو بھی پیغام دوں کہ مادر ملت زندہ باد

لاہور: جس کو آپ نے شہ رگ کشمیر کہا تھا وہ کٹ گئی ہے، غلط …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے