حکومت نے صحت کارڈ کا نام اور ڈیزائن تبدیل کرنے کے لیے ایک اہم اور انقلابی اقدام اٹھایا

حکومت نے صحت کارڈ کا نام اور ڈیزائن تبدیل کرنے کے لیے ایک اہم اور انقلابی اقدام اٹھایا

اسلام آباد: صحت کارڈ کا نیا نام ‘قومی صحت کارڈ’ ہوگا جبکہ اس کا ڈیزائن پاکستان اور اس کے عوام کی عکاسی کرے گا، یہ نیا کارڈ تمام موجودہ کارڈز کے ایکسپائر ہونے کے بعد ان کی جگہ لے لیگا

قومی صحت کارڈ منصوبہ نہ صرف سب سے بڑا سماجی تحفظ صحت کا منصوبہ ہے بلکہ مالی رکاوٹوں کے بغیر معیاری صحت کی سہولیات تک رسائی کے لحاظ سے گیم چینجر بھی ہے۔
اس پروگرام میں اندراج رکھنے والے افراد قومی صحت کارڈ کے ذریعے پاکستان بھر میں پینل پر موجود ہسپتالوں میں مفت علاج کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔
وزارت صحت کے ترجمان نےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پروگرام 84 لاکھ خاندانوں کو سہولیات فراہم کررہا ہے اور ملک بھر میں ایک کروڑ 25 لاکھ خاندانوں تک پہنچنے کا ہدف ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق نگرانی کا ایک سخت طریقہ کار ہے جو اس سے مستفید ہونے والوں کے فیڈ بیک کے ذریعے منظم رکھا جاتا ہے اور پینل پر موجود ہسپتالوں کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات کے حوالے سے اطمینان کی شرح 97 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نیب نے جعلی بینک اکاؤنٹس اسکینڈل میں 22 کروڑ 40 لاکھ روپے برآمد کرکے حکومت سندھ کے حوالے

نیب نے جعلی بینک اکاؤنٹس اسکینڈل میں 22 کروڑ 40 لاکھ روپے برآمد کرکے حکومت سندھ کے حوالے

اسلام آباد: جاوید اقبال نے سندھ کے چیف سکریٹری ممتاز علی شاہ کو 22 کروڑ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے