پاراچنارمیں فورسز کی کارروائی، متعدد دہشت گرد ہلاک

پاراچنار:  کرم ایجنسی کے علاقے یختہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین جھڑپ کے دوران ایک اہلکار شہید جب کہ متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پولیٹیکل حکام کے مطابق وسطی کرم کے علاقے یختہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین جھڑپ ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جب کہ 2 زخمی  ہوگئے۔جھڑپ کی اطلاع ملتے ہی پاک فوج کے گن شپ ہیلی کاپٹر کارروائی میں حصہ لینے علاقے میں پہنچ گئے اور فائرنگ کرکے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، کارروائی میں دہشتگردوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

لیویز اور, خاصہ داروں ,کو پولیس میں, ضم کرنے کا, نوٹیفیکیشن جاری

لیویز اور خاصہ داروں کو پولیس میں ضم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری

پشاور: وزیراعلیٰ کے پی محمود خان نے کہا کہ لیویز اور خاصہ داروں کو پولیس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے