سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں 100 ارب کی کرپشن بے نقاب ہوگئی

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں 100 ارب کی کرپشن بے نقاب ہوگئی

کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں 100 ارب کی کرپشن بے نقاب ہوگئی، سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ 59 صفحات پر مشتمل رپورٹ تیار کرلی

3 سابق ڈائریکٹر جنرل سمیت 128 افسران کرپشن میں ملوث رہے، زمینوں کے انتقال کی فیس کی مد میں 27 ارب کی خرد برد کی گئی۔ رپورٹ میں کرپشن میں ملوث 4 افسران کو نوکری سے برخاست کرنے کی سفارش کی گئی۔
رپورٹ میں 775 افسران کے براہ راست ملوث ہونے پر سخت کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ 18 سالوں میں ادارے میں کرپشن کی وجہ سے غیر قانونی تعمیرات میں بے تحاشہ اضافہ ہوا، غیر قانونی تعمیرات کے لیے علاقوں کو ٹھیکے پر دیا جاتا تھا۔ نچلی سطح سے لے کر ڈائریکٹر جنرل تک غلط کاموں میں ملوث ہوتے تھے۔
ادارے کی خرابی کے نتیجے میں 97 ہزار سے زائد غیر قانونی تعمیرات تاحال موجود ہیں، گزشتہ 3 سال میں 32 سو سے زائد غیر قانونی تعمیرات کروائی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں

فضائی آلودگی کو کورونا وائرس کے لیے خطرے کی گھنٹی قرار

فضائی آلودگی کو کورونا وائرس کے لیے خطرے کی گھنٹی قرار

کراچی: ماہرین کا ماننا ہے کہ فضائی آلودگی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو بڑھا سکتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے