جب مہیش بھٹ ناراض ہوئے تو معروف اداکارہ نے برہنہ حالت میں ہی ان کے پیچھے دوڑ لگادی، نام جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

ممبئی: مہیش بھٹ بالی ووڈ کا ایک بہت بڑا نام ہیں جنہوں نے بطور ڈائریکٹر بہت سی کامیاب فلمیں کیں، ان کی بیٹیوں پوجااور عالیہ بھٹ نے بھی اداکاری میں خوب نام کمایا ہے۔ دیگر بہت سی بالی ووڈ شخصیات کی طرح مہیش بھٹ نے بھی بھرپور جوانی گزاری جس میں ان کے مختلف اداکاراﺅں سے افیئرز چلتے رہے۔ انہی افیئرز کے دوران ان کا معاشقہ پروین بابی سے بھی ہوا تھا جن کے ساتھ ایسے افسوسناک طریقے سے ان کا بریک اپ ہوا کہ آج بھی یہ واقعہ ہر کوئی یاد کرتا ہے۔

ایک بھارتی اخبار کے مطابق ماضی کی اداکارہ پروین بابی نے بالی ووڈ میں 70 اور 80 کی دہائی میں خوب نام کمایا۔ ان کی شکل اس وقت کی صف اول کی اداکارہ زینت امان سے کافی ملتی تھی جس کی وجہ سے انہیں غریبوں کی زینت امان بھی کہا جاتا تھا کیونکہ جب کوئی پروڈیوسر زینت امان کے مطالبات پورے کرنے میں ناکام ہو جاتا تو وہ سیدھا پروین بابی کا رخ کرتا تھا۔ اپنے فلمی کیریئر کے دوران پروین بابی کے ڈینی ڈینزونگپا، امیتابھ بچن اور کبیر بیدی کے ساتھ افیئرز چلتے رہے ۔ جب ان کا کبیر بیدی سے بریک اپ ہوا تو انہیں ذہنی طور پر شدید صدمہ پہنچا، جس کے باعث وہ بنگلور میں کافی عرصہ اپنی ذہنی حالت کا علاج کراتی رہیں۔ بنگلور سے علاج کرانے کے بعد ایک بار پھر سے پروین بابی نے نئی زندگی شروع کرنے کا فیصلہ کیا اور ان کی شادی شدہ دائریکٹر مہیش بھٹ کے ساتھ نزدیکیاں بڑھنے لگیں۔

ایک دفعہ مہیش بھٹ اور پروین بابی شب بیداری میں مصروف تھے کہ اسی دوران پروین نے مہیش سے شادی کی خواہش کا اظہار کردیا اور فرمائش کی کہ وہ اپنی بیوی اور ان میں سے کسی ایک کو منتخب کریں۔ اس فرمائش پر مہیش بھٹ کافی سیخ پا ہوئے اور آدھی رات کو ہی اٹھ کر چل دیے۔ پروین بابی کو جب مہیش بھٹ کی ناراضگی کا احساس ہوا تو وہ ایسی حالت میں ان کے پیچھے دوڑ پڑیں کہ ان کے جسم پر ایک بھی کپڑا نہیں تھا۔ کافی دور جا کر پروین بابی کو احساس ہوا تو وہ واپس اپنے کمرے میں آئیں لیکن تب تک مہیش بھٹ ان کی زندگی سے ہمیشہ کیلئے رخصت ہو چکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

محکمہ جنگلی حیات کی رابی پیر زادہ کیخلاف کارروائی

لاہور: گلوکارہ رابی پیرزادہ کو گھر میں اژدھے، مگرمچھ اور سانپ رکھنا مہنگا پڑ گیا۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے