قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور

قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور

کراچی: قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو ایک اور انکوائری میں طلب کرلیا، جس کے بعد گرفتاری سے بچنے کیلئے قائم علی شاہ نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کردی

سندھ ہائی کورٹ میں قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی ، سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ وکیل ضمیر گھمرو کےہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
وکیل ضمیر گھمرو ایڈووکیٹ نے بتایا کہ نیب نےقائم علی شاہ کو کال اپ نوٹس جاری کیا ہے، جس میں انھیں 25 ستمبر کو بلایا ہے ،
سندھ ہائیکورٹ نے قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے 5لاکھ روپے ہائیکورٹ کے پاس جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
عدالت نے قائم علی شاہ کو نیب کی تحقیقات میں تعاون کرنے کا حکم دیتے ہوئے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرنیب کو 15 اکتوبر کے لئے نوٹس جاری کردئیے۔
قائم علی شاہ کیخلاف کالجز کو جاری فنڈزمیں کرپشن کی تحقیقات کررہا ہے، قائم علی شاہ پر کندھ کوٹ میں کالج کی زمین پرائیوٹ پارٹی کودینے کا الزام ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فضائی آلودگی کو کورونا وائرس کے لیے خطرے کی گھنٹی قرار

فضائی آلودگی کو کورونا وائرس کے لیے خطرے کی گھنٹی قرار

کراچی: ماہرین کا ماننا ہے کہ فضائی آلودگی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو بڑھا سکتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے