جے یو آئی (ف) کے رہنما موسیٰ خان کو 6 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا

جے یو آئی (ف) کے رہنما موسیٰ خان کو 6 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا

پشاور: قومی احتساب بیورو (نیب ) پشاور نے سابق ڈی ایف او اور جے یو آئی (ف) رہنما موسیٰ خان کو گرفتار کرلیا، موسیٰ خان کوگزشتہ روزمتنی میں گرفتارکیا گیا

سابق ڈی ایف اوموسی ٰ خان کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ، عدالت نموسیٰ خان کو 6 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا، سابق ڈی ایف او موسیٰ خان پرآمدن سےزائداثاثےبنانےکاالزام ہے۔
موسیٰ خان جے یو آئی ف کی مرکزی کونسل کے رکن اورتحصیل پہاڑ پور کے امیر ہے۔
قومی احتساب بیورو (نیب) خیبرپختونخواہ نے مدن سے زائد اثاثہ کیس میں جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو آئندہ ہفتے یکم اکتوبر کو طلب کرلیا ہے۔
نیب نے مولانا فضل الرحمان کی طلبی کا نوٹس بھی جاری کردیا ہے۔
چند روز قبل نیب کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے واضح کیا تھا کہ احتساب کا عمل تمام سیاسی جماعتوں، گروپ اور افراد کے لیے ہے کیونکہ ہم احتساب کی پالیسی پر عمل کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ ’ہماری دوستی ریاست پاکستان کے ساتھ ہے اور ادارہ کرپشن کر کے لوٹے ہوئے پیسے کی واپسی کے لیے اقدامات کررہا ہے‘

یہ بھی پڑھیں

خیبرپختونخوا میں اب تعمیراتی شعبوں کو مزید مراعات دی جائیں گی

خیبرپختونخوا میں اب تعمیراتی شعبوں کو مزید مراعات دی جائیں گی

پشاور:خیبرپختونخوا میں اب تعمیراتی شعبوں کو مزید مراعات دی جائیں گی۔ جاری کردہ اعلامیہ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے