ماسکس پہنیں یہ وبا کو روکنے میں خاصہ معاون ثابت ہوا ہے

ماسکس پہنیں یہ وبا کو روکنے میں خاصہ معاون ثابت ہوا ہے

کراچی: والدین کو پیغام دیتے ہوئے کہ اسکول کئی ماہ بند رہے جس کی وجہ سے تعلیمی ہرج ہوا لیکن بڑا نقصان یہ ہوگا کہ وبا دوبارہ پھیل جائے اس لیے بچوں کو ایس او پیز پر عملدرآمد کروائیں

ہمارے لیے سب سے اہم چیز شہریوں خاص طور پر بچوں کی صحت ہے اور اس چیز کو ہم نہایت باریک بینی سے دیکھ رہے ہیں، 28 تاریخ سے قبل ایک اور جائزہ لیا جائے گا اور وفاقی حکومت سے بھی بات کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے شہریوں پر زور دیا کہ ماسکس پہنیں یہ وبا کو روکنے میں خاصہ معاون ثابت ہوا ہے،لوگ سمجھتے ہیں کہ وبا ختم ہوگئی لیکن وبا ختم نہیں ہوئی۔
بارشوں اور اس کے بعد کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سال بے مثال بارشیں ہوئی، خاص کر 27 اگست کی بارش نے سارے اگلے پچھلے ریکارڈ توڑ دیے تھے جن کے بعد ہم نے 24 سے 48 گھنٹوں میں 95 فیصد شہر صاف کردیا تھا۔
کراچی کے لیے ایک بڑا مسئلہ یہ سامنے آیا ہے کراچی کا سیویج سسٹم خاصہ پرانا ہے جو کئی جگہ پر بارشوں کی وجہ تباہ ہوگیا تھا لیکن ہم نے اسے جلدی مرمت کرلیا۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم کراچی کی حد تک اس فیز میں ہیں کہ جو انفرا اسٹرکچر متاثر ہوا اس کی مرمت کریں، کچھ سڑکوں پر مرمتی کام کیے ہیں۔
میڈیا سے شکایت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کو میڈیا نے اچھے طریقے سے اجاگر کیا لیکن جو برسات دیہی علاقوں میں ہوئی، اس پر میڈیا میں وفاقی حکومت کی روح اتر آئی کہ انہیں کچھ نظر ہی نہیں آیا۔
جب وزیراعظم عمران خان نے کراچی کا دورہ کیا تھا اس وقت میں نے انہیں دیہی علاقوں بالخصوص میر پورخاص، بدین، سانگھڑ، سجاول کا کچھ حصہ، ٹنڈو محمد خان، دادو کے بارے میں تفصیل سے بتایا تھا جبکہ خط کے ذریعے بھی انہیں مکمل تفصیلات فراہم کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

فضائی آلودگی کو کورونا وائرس کے لیے خطرے کی گھنٹی قرار

فضائی آلودگی کو کورونا وائرس کے لیے خطرے کی گھنٹی قرار

کراچی: ماہرین کا ماننا ہے کہ فضائی آلودگی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو بڑھا سکتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے