گیس کی کمی کو جواز بنا کر کے الیکٹرک نے طویل لوڈشیڈنگ شروع کردی

گیس کی کمی کو جواز بنا کر کے الیکٹرک نے طویل لوڈشیڈنگ شروع کردی

کراچی: کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی میں طویل لوڈشیڈنگ کے دوران مضافاتی علاقوں میں 12 سے 15 گھنٹے کے لیے بجلی بند کی جارہی ہے.400 میگاواٹ بجلی کی کمی سے مختلف علاقے گزشتہ شب سے اندھیرے میں ڈوبے رہے

نارتھ کراچی، نیوکراچی،کورنگی، لانڈھی، سرجانی ٹاؤن، لیاقت آباد، کیماڑی،گلشن معمار، احسن آباد، محمودآباد، منظورکالونی اور دیگر علاقے بری طرح متاثر ہیں ان علاقوں میں 15 گھنٹے تک بجلی بند کی جارہی ہے۔
لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں گلشن اقبال، ناظم باد، صدر، فیڈرل بی ایریا، اولڈ سٹی ایریا کے علاقوں میں3 سے 6 گھنٹے کے لیے بجلی بند کی جارہی ہے۔ کئی علاقوں میں پوری رات کے دوران بجلی چند گھنٹے کے لیے آرہی ہے۔
شہر میں بجلی کا خوفناک بحران پیدا ہوگیا ہے عدالت عظمی کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی تھی،کراچی میں لوڈشیڈنگ نہ کی جائے لیکن کے الیکٹرک کی جانب سے پورے شہر میں اور صنعتی علاقوں میں بھی طویل لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔بجلی کی طویل بندش کی باعث شہر کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فضائی آلودگی کو کورونا وائرس کے لیے خطرے کی گھنٹی قرار

فضائی آلودگی کو کورونا وائرس کے لیے خطرے کی گھنٹی قرار

کراچی: ماہرین کا ماننا ہے کہ فضائی آلودگی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو بڑھا سکتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے