سندھ حکومت نے 28ستمبر سے دوسرے مرحلے میں تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا

سندھ حکومت نے 28ستمبر سے دوسرے مرحلے میں تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا

کراچی: وزیرتعلیم سعید غنی نے دوسرے مرحلے میں تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے بیان میں کہا کہ سندھ میں 6 سے 8 تک کی کلاسیں 28 ستمبرسے کھلیں گی، سندھ کے تمام اسکولز 28 ستمبر کو کلاس 6 سے 8 کھولنے کے پابند ہوں گے

سعیدغنی کا کہنا تھا کہ چندروزقبل فیصلہ زمینی حقائق کوسامنے رکھ کر کیا تھا، ایس اوپیز پر مکمل عمل ہونے تک بچوں کی صحت پر سمجھوتہ نہیں کر سکتے، مختلف اضلاع میں اسکولوں میں ایس اوپیز پرعملدرآمد کو دیکھ رہا ہوں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کل سے دوسرے مرحلے میں اسکولز کھولنے کی اجازت دے دی اور کہا چھٹی سےآٹھویں جماعت تک کی کلاسزکا آغاز کل سے ہوگا۔
پنجاب اور خیبر پختونخواہ نے کل سے چھٹی سے 8ویں کی کلاسوں کے آغاز کا فیصلہ کرلیا ہے۔
وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ 28 ستمبر تک مؤخر کردیا ہے، کوئی برا مانےتو راضی کرلیں گے مگر بچوں کی صحت زیادہ اہم ہے۔
وزیر تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں اسکولوں کو 20فیصدبچوں کو بلانےکی اجازت دی، 20فیصدبچوں پر بھی ایس اوپیز پرنہیں ہوگا تو کیسے اگلا مرحلہ شروع ہوگا، مزید ایک ہفتے کے وقت میں ایس اوپیز کے نفاذ کو بہتر کرنے کا جائزہ لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فضائی آلودگی کو کورونا وائرس کے لیے خطرے کی گھنٹی قرار

فضائی آلودگی کو کورونا وائرس کے لیے خطرے کی گھنٹی قرار

کراچی: ماہرین کا ماننا ہے کہ فضائی آلودگی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو بڑھا سکتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے