14 سالہ نابینا برٹش پاکستانی گلوکارہ سیرین جہانگیر کی کانوں میں رس گھولتی آواز

14 سالہ نابینا برٹش پاکستانی گلوکارہ سیرین جہانگیر کی کانوں میں رس گھولتی آواز

کمسن برٹش پاکستانی نابینا گلوکارہ سیرین جہانگیر نے گزشتہ روز موسیقی کے اس بڑے مقابلے میں اپنی سریلی آواز اور شاندار پرفارمنس کے ذریعہ لاکھوں دل جیت لیے

سیرین کی بہترین پرفارمنس پر ججوں نے ’منفرد‘، ’جادوئی‘ اور ’خصوصی‘ کے خطابات سے نوازا۔ سیرین جہانگیر نے اس مقابلے کے سیمی فائنل شو میں شرکاء کو مبہوت کرکے رکھ دیا۔
14سالہ سیرین جہانگیر وزیراعظم عمران خان کے دیرینہ دوست اور برطانیہ اور یورپ میں تجارت وسرمایہ کاری سے متعلق ان کے ترجمان صاحبزادہ جہانگیر کی پوتی ہیں۔
بریٹنز گاٹ ٹیلنٹ‘ کے میزبان اینٹ اورڈیک نے یہ بات نوٹ کی کہ سیرین کی پرفارمنس کے دوران تمام شرکاء پر مکمل سکوت چھایا رہا اور ساتھ جج بھی ان کی پرفارمنس سے مبہوت ہوکر رہ گئے اور یہ سکوت ان کے سیمی فائنل کی پرفارمنس کے اختتام پر اس وقت ٹوٹا جب محفل میں شریک ہر شخص سیرین کے ساتھ رو نے لگا۔
پرفارمنس کے اختتام پر سیرین پیانو سے اٹھی اور اس کے والد کفیل جہانگیر اسے اسٹیج کے وسط میں لے کر آئے جہاں ججوں اورشرکاء نے کھڑے ہوکر انھیں ان کی یادگار پرفارمنس پر خود داد دی، ان کی ناقابل فراموش پرفارمنس کی برطانیہ کے مقبول شوز کی تاریخ میں کوئی نظیر نہیں ملتی۔

آشلے بینجو نے کہا کہ میجیکل یعنی جادوئی بالکل صحیح لفظ ہے، آپ نے پیانو کے ساتھ جس طرح اپنی آواز ملائی، ایسا بہت کم لوگ کرپاتے ہیں، آپ کی آواز نے مجھے کہیں اور پہنچا دیا تھا اور جب آپ نے اپنی پرفارمنس ختم کی تو محسوس ہوا کہ میں پھر اپنی کرسی پر آگئی ہوں۔
آپ کے اندر خصوصی ٹیلنٹ موجود ہے اور آپ کو کسی سہارے کی ضرورت نہیں ہے، آپ صرف بیٹھ کر پیانو پر گانا شروع کردیں، لاکھوں افراد خود ہی آپ سے جڑ جائیں گے، میں سمجھتا ہوں کہ یہاں ہم نے یہی کچھ دیکھا ہے، یہ بہت ہی خاص پرفامنس تھی اور آخر میں جب آپ روپڑیں تو میں بھی آپ کے لیے رنجیدہ ہوگیا۔
میں سمجھتا ہوں کہ یہ خوشی کے آنسو تھے، کیونکہ آپ نے حقیقت میں بہت ہی جاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے۔
صاحبزادہ جہانگیر نے بتایا کہ پاکستان میں آنکھوں کا مفت علاج کرنے والی ایک چیریٹی نے سیرین سے اکتوبر میں مہمان مقرر بننے کی درخواست کی ہے، انھوں نے کہا کہ اسکولوں میں تعطیلات کے دوران سیرین پاکستان جائے گی اور وہاں معذور بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے دیہاتوں کا دورہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

زینڈیا بین الاقوامی ایمی ایوارڈ جیتنے والی سب سے کم عمر ترین اداکارہ

زینڈیا بین الاقوامی ایمی ایوارڈ جیتنے والی سب سے کم عمر ترین اداکارہ

امریکا: ایمی ایوارڈ کو امریکا میں ٹیلی ویژن کی دنیا کا سب سے معتبر ترین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے